ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:بیفا کے زیر اہتمام انڈر14،16اور کالج سطح پر فٹ بال ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد

بھٹکل:بیفا کے زیر اہتمام انڈر14،16اور کالج سطح پر فٹ بال ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد

Sun, 25 Dec 2016 19:58:01    S.O. News Service

بھٹکل:25/ڈسمبر  (ایس او نیوز)  بھٹکل انٹر فٹ بال اسوسی ایشن کے زیر اہتمام انڈر 14، انڈر16اور کالج کے مابین فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔25 ،ڈسمبر بروز اتوار کوتعلقہ اسٹیڈیم المعروف وائی ایم ایس اے گراؤنڈ میں تینوں سطح کے  فائنل  مقابلوں کا انعقاد ہوا۔ خیال رہے کہ بیفا کی طرف سے پچھلے سات سالوں سے مسلسل اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتارہا ہے۔

 انڈر 14کے زمرے میں کل 10ٹیموں نے شرکت کی ۔ انجمن کی اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول ، نوائط کالونی نے جیت حاصل کی تو  انجمن نورپرائمری اسکول کی ٹیم رنر اپ رہی۔  اس زمرے کے بیسٹ پلئیر کے طورپر انجمن نورپرائمری اسکول کے  محمد کعب جبالی اور علی پبلک اسکول کے عبداللہ کو بیسٹ گول کیپر کے انعامات سے نوازاگیا۔ انڈر 16کے زمرے میں ٹورنامنٹ میں شرکت کی ہوئی 10ٹیموں کا مقابلہ کرتے ہوئے انجمن کی اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول ، نوائط کالونی نے بازی ماری تو اقرأ انگلش میڈیم  اسکول مرڈیشور  کی ٹیم رنر اپ رہی۔یہاں  محمد نائف ، اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کو بیسٹ پلئیر اور عبدالمنیم ،اسلامیہ اینگلواردو ہائی اسکول کو بیسٹ گول کیپر کے خطاب سے نوازاگیا۔ جب کہ کالج سطح  پر بھی 10ٹیموں نے حصہ لیا جہاں  انجمن انجنئیرنگ کالج بھٹکل کی ٹیم جیت حاصل کی تو جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی ٹیم  رنراپ رہی۔ اس زمرے میں بیسٹ پلئیرکا خطاب  عبدالمعید ، انجمن انجنئیرنگ کالج کوملاتو بیسٹ گول کیپرکے طورپر انجمن ڈگری کالج بھٹکل کے بی کام میں زیر تعلیم محمد  ناصف صدیقہ اور انجمن انجنئیرنگ کالج کے محمد  ثقلین  کو مشترکہ طورپر انعام سے نوازا گیا ۔ انعامی تقریب میں قائد قوم ایس ایم سید خلیل الرحمن، تنظیم کے نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری، جدہ جماعت نائب صدر قمر سعدا، مشہور تاجر ارشاد صدیقہ ، خضر بوٹا،مشہور اتھیلیٹ مدثر ائیکری ، سماجی کارکن نذیر احمد قاسمجی، محمد سلیم،جفری بنگالی، ایڈوکیٹ اسماعیل منیب ، معاویہ محتشم اور غانم محتشم وغیرہ موجود تھے۔


Share: